تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش، بچی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی۔

بچی کی والدہ کے مطابق بچی چیز لینے گئی دیر ہونے پر پیچھے گئے تو ملزم ہمیں دیکھ کر فرار ہوگیا ، بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، بچی کے بازو کمر پر زخم کے نشانات موجود ۔ میڈیکل لیگل کروا لیا گیا

بچی کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں