لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے پولیو مہم کے سلسلے میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔
مورخہ 21/04/2025 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو پر امن بنانے کے لئے لاڑکانہ پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے سکیورٹی آرڈر جاری کردیا ہے۔
سکیورٹی آرڈر کے مطابق لاڑکانہ پولیس کے 1200 افسران و جوانان اپنے فرائض سر انجام دینگے۔
جن میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہے۔
جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے ضلع بھر کے اندر پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کرنے سمیت 08 DSPs پر مشتمل سیکورٹی مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
جبکہ اینٹی پولیو ڈراپس پلانے والی تمام ٹرازسٹ ٹیموں کی سکیورٹی متعلق لاڑکانہ پولیس نے سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشترکہ کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔
ضلع بھر کے اندر 1087موبائل ٹیمیں،95 فکسڈ ٹیمیں اور 86 ٹرانزیشن ٹیمیں شامل ہیں۔


