حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے انتخابات صوبائی انتخابی کمیٹی ڈاکٹر یونس دانش، قاری نیاز احمد نقشبندی، عثمان عامر عباسی کی نگرانی میں رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآبادمیں ہوئے۔ جس میں سید عقیل انجم قادری صدر، حافظ محمد سموں سینئر نائب صدر اور محمد اسلم لانگاہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔اجلاس میں قائدِ جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خصوصی شرکت کی اور منتخب ہونے والے صوبائی عہدیداران سے حلف لیا۔صاحبزادہ ابوالخیر محمفد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے دیانت دار قیادت، شفاف احتساب، موثر معاشی اصلاحات اور امن و امان کی بحالی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم، قانون شکنی اور عدم تحفظ نے شہریوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ جب ریاست عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے تو بے چینی بڑھتی ہے اور معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری نے ریاستی اداروں کی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے۔ کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ملکی ترقی کو روک دیا ہے اور عوام کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے۔انہوں نے موجودہ معاشی بحران پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بدترین حالات سے گزر رہی ہے، مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور عوام بنیادی ضروریات کے لیے پریشان ہیں۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ملک کو قرضوں اور مالی دباؤ کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ملکی ترقی کو روک دیا ہے اور عوام کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے انہوں نے صوبائی انتخابی کمیٹی کی سندھ بھر میں شفاف اور منظم محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کی تنظیم نو میں کمیٹی کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تعریف ہے،ملک کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب صوبائی صدر سید عقیل انجم قادری نے کہا کہ شوریٰ نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ،مقام مصطفےٰ کے تحفظ کی جدوجہد کو سندھ میں تیز تر کریں گے نومنتخب صوبائی سینئر نائب صدر حافظ محمد سموں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں اقلیتوں کو تحفظ دیا جارہا ہے اور مسلمان پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں یہاں تک سے 18سال سے کم عمر مسلمان نہیں ہو سکتا اور نکاح بھی نہیں کرسکتا،نومنتخب صوبائی جنرل سیکریٹری محمد اسلم لانگاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے ہم پر جو ذمہ داری عائد کی ہے ہم اس کی پاسداری کریں گے۔


