**لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)** — وزیرِ اعلیٰ پنجاب **مریم نواز شریف** نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ میں ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ **پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے** اور پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز پر بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک **گلوبل ولیج** میں تبدیل کر دیا ہے اور فاصلوں کو کم کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایوی ایشن کے شعبے میں **پی آئی اے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں**، اور ان کی مدبرانہ رہنمائی کے نتیجے میں پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ایوی ایشن کی ترقی معیشت، سیاحت اور عوامی سہولتوں کے فروغ میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور پنجاب حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور جدید سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی۔


