کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کے بی آر نارتھ ناظم آباد کے مقامی اسکول سے پولیو مہم کا اسسٹنٹ کمشنر ہمیر کے ہمراہ آغاز کردیا۔ مہم 21 تا 27 اپریل جاری رہےگی۔
جمال احمد کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مشن ہے جس میں سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے اور ورکرز سے تعاون کرنا ہے۔ اس موقع پر اسمبلی ممبر نے رضاکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پزیرائ بھی کی۔


