کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) آفیسرز ایکشن کمیٹی کراچی کی صدر اور متحدہ آفیسرز ایکشن کمیٹی پاکستان کی ی سیکریٹری جنر ل سیدہ رباب جعفری نے کہا ہے کہ میئر کراچی ترقی کا ایندھن ہیں۔ میئر کراچی بلدیہ عظمی کراچی کی بے توقیری کا نوٹس لیں۔ بلدیہ کراچی کی قرارداد نمبر 566جسکے تحت بلدیہ کراچی کو بورڈ آف ریونیو کی این او سی اور کونسل کی متفقہ قرارداد سے گلشن ضیاء دیا گیا۔ مختیار کاروں کی جھوٹی بریفنگ اور کے ایم سی کے وکلاء کی نا سنتے ہوئے تمام حقائق جاننے کے باوجود زمینیں چھین کر بلدیہ کراچی کو اربوں کے ریونیو سے محروم کیا جا رہا ہے۔ نیب بھی حقائق جانے بغیر انکوائریز کرکے بلدیہ کراچی کو زمینوں اور حقائق کے برعکس ریونیو سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ وہ افسر پیش ہوتے ہیں جو لینڈ کی الف ب سے بھی واقف نہیں۔ میئر کی کراچی کی ترقی میں رکاؤٹ ڈالنے والوں کے خلاف میئر کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ بعض ججوں نے کے ایم سی اور اسکی کونسل کی قانون سازی کو مزاق سمجھ کر متعدد فیصلوں سے کے ایم سی کو نقصان پہنچا کر زمینوں سے محروم کردیا گیا ہے۔ میئر کراچی اپنے وکلاء کی بے توقیری کا بھی نوٹس لیں۔ ہماری مدد کی ضرورت ہے تو ہم آفیسرز کی تمام تنظیمیں آپکے ساتھ ہونگے۔ لیکن آپکی خصوصی توجہ سے زمینیں اور اسکے خلاف کی گئی اپیلیں اٹینڈ ہوگئیں تو بیرسٹر صاھب ّپکو کامیابی ملے گی جو کراچی کے عوام کی کامیابی ہوگی۔ نیب میں بھی لینڈ کی الف ب سے ناواقف افسران کے بجائے قابل افسر بھیجے جائیں۔ ورنہ کے ایم سی کی ہی تضحیک ہوگی۔ افسران کو نا نقشوں کا پتہ ہے نا معلومات بعض کالی بھیڑیں میئر کو نشانہ پر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم میئر کے ساتھ ہیں۔ میئر کراچی ہی کراچی کا نقشہ بدلنے کی انرجی رکھتے ہیں ہم بھرپور تعاون کریں گے۔


