جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل سال 2025 ء کا دوسرااجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل سال 2025 ء کا دوسرااجلاس جمعہ کے روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز کے خط جس میں درخواست کی گئی ہے کہ جامعہ کراچی سے ملحق تمام کالجزمیں ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس،ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس(اے ڈی اے، اے ڈی سی اور اے ڈی ایس)پروگرام میں بائی اینول سسٹم(Bi-Annual System)کو ایک سال کے لئے موخر کردیاجائے،اجلاس نے مذکورہ درخواست کی روشنی میں ایسوسی ایٹ ڈگری(اے ڈی اے، اے ڈی سی اور اے ڈی ایس) پروگرام میں Bi-Annual System کو ایک سال کے لئے موخر کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے بورڈ پر تین اراکین کی بحیثیت رکن اکیڈمک کونسل پروفیسرڈاکٹر روحی،پروفیسرڈاکٹرثمینہ سعید اور ڈاکٹر ندیم محمود کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس نے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے اجلاس 14 اکتوبر2024 ء اور 02 جنوری 2025 ء کی روداد کی توثیق کی۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس 30 جنوری 2025 ء اور بورڈ برائے کلیہ علوم کے اجلاس 31 دسمبر 2024 ء کی روداد کی بھی اجلاس نے توثیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں