سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی جانب سے سیف ہاؤس اور ترقی نسواں آفس سانگھڑ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سیف ہاؤس، لائبریری اسٹور روم اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا دستیاب سہولیات، سیکیورٹی اقدامات اور خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیف ہاؤس آنے والی خواتین کی ضروریات و مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی نسواں سانگھڑ حنا خان کو ہدایت کی کہ سیف ہاؤس آنے والی خواتین کو ہر ممکن قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ویمن ڈویلپمنٹ آفس کے دورے کے دوران متعلقہ افسران سے کہا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں اور خواتین کے حقوق کے متعلق قوانین سے انہیں مکمل آگاہ کیا جائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے چلڈرین پارک کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے موجود عملے کو ہدایت کہ خواتین کہ پارک کی صفائی ستھرائی اور پودوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔


