کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ اور ملزمان کی عدم گرفتاری اور گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزا نہ ہونا عوام میں مایوسی پائی جارہی ہے،آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانااور انصاف کی فوری فراہمی کو عام کرنا ہوگا،کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے سے عوام خوفزدہ ہیں خوف کی فضا کو ختم کرنے کیلئے جرائم کا خاتمہ کرنا ہوگا،جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے پائیدار امن کا قیام اور خوف کے بادلوں کوختم کرنا ہوگا،کراچی ملک کا معاشی انجن ہے یہاں کے حالات کی خرابی کے اثرات پورے ملک کی معیشت پر منفی اثر انداز ہوتے ہیں،پاکستان کو انتہاپسندی اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے آگے بڑھنا ہوگا،اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں جتنے حقوق اور آزادی اقلیتوں کو حاصل ہے اس کی مثال دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے،ملک کے آئین کا احترام کرتے ہیں مگر کسی بھی ایسی ترمیم کو تسلیم نہیں کرینگے جو قرآن وسنت اور ملک کے آئین سے متصادم ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پڑوس ملک بھارت میں اقلیتوں پر بھارتی حکومت کے مظالم اور ان کے بنیادی حقوق غصب کرنے کے واقعات سے پوری دنیا واقف ہے،مسلمان آج بھی بھارت میں ظلم وجبر کا شکار ہیں اور مسجدوں اور گھروں کو سرعام جلادیا جاتا ہے،مسلم،عیسائی اور سکھ بھارت میں خوف کی زندگی گزار رہے ہیں ہر وقت ان خوف طاری رہتا ہے،بھارتی حکومت ہندوجنونی بلوائیوں کو سرکاری پروٹوکول دیتی ہے، مسلمانوں سے زبردستی اسلام مخالف کام کروائے جاتے ہیں نہ کرنے کی صورت میں ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے،حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان اسلام کا قلعہ اسلام دشمن قوتیں اس قلعے کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔#


