خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ گئی گراؤنڈ میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

جمرود (ایچ آراین ڈبلیو) خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ گئی گراؤنڈ میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے سات سو سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تاکہ طلباء کو بہترین اور پرامن تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تقریب میں مقامی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل افتخار بشیر، کیپٹن روباس، معروف سماجی شخصیات اور علماء کرام بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ونگ کمانڈر افتخار بشیر نے طلبہ کی محنت اور علمی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے اس طرح کے اقدامات نہایت اہم ہیں۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو نقد انعامات، لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے، جبکہ والدین اور مقامی عمائدین نے اس اقدام کو علاقے کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں