جامعہ کراچی میں 175 ملین روپے کی لاگت سے نئی تعلیمی عمارت کا افتتاح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کلیہ فنون و سماجی علوم کی نئی سینٹرلائزڈ کلاس رومز کی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت 20 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر 175 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔

نئی عمارت میں 9 کلاس رومز، 3 کمپیوٹر لیبز اور ایک سیمنار ہال شامل ہیں، جہاں 140 سے زائد طلبہ ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعہ میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دینا ضروری ہے اور موجودہ وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں