کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر عائد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی، پانی کی کمی، ٹریفک اور بدانتظامی کے مسائل نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود شہر کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیں۔ ان کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی ناکافی ہے اور شہر کو بہتر بنانے کے لیے فوری شفاف حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔


