بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں، مفتی تقی عثمانی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں