ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)گومل یونیورسٹی کے طالبعلم محمد علی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے انہیں مبارکباد دی اور نقد انعام سے نوازا۔ یہ چیمپئن شپ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور ایچ ای سی کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔


