جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، اہم فیصلے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کلیہ علم الادویات کے نظرثانی شدہ نصاب کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں کلیہ قانون کے بورڈ کے لیے تین اراکین کی نامزدگی بھی منظور کی گئی اور ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرام برائے ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن کی ریگولرائزیشن کو منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی گذشتہ اجلاسوں کی رودادوں کی بھی توثیق کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں