تیارزہ میں ڈپٹی برگیڈ کمانڈر اور مقامی ونگ کمانڈر کا تیارزہ کے قریبی بازارات میسرہ اور منڈی منذرہ کا دورہ

جنوبی وزیرستان (ایچ آراین ڈبلیو) تیارزہ میں ڈپٹی برگیڈ کمانڈر اور مقامی ونگ کمانڈر نے تیارزہ کے قریبی بازارات میسرہ اور منڈی منذرہ کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران افسران نے مقامی دکانداروں، بزرگ شہریوں اور نوجوانوں سے غیر رسمی انداز میں ملاقاتیں کیں اور علاقے کے حالاتِ زندگی، روزمرہ مسائل، بنیادی سہولیات اور مستقبل کی ضروریات کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔
بچوں نے افسران سے تصاویر بنوائیں جبکہ دکانداروں اور بزرگ افراد نے اپنے مسائل براہِ راست سننے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں نے اس طرح کے دوروں کو “اعتماد بحالی اور فوج و عوام کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے” کا بہترین ذریعہ قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں