ٹاؤن چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی قبر پر حاضری دی

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان ، ایم۔پی۔اے علی احمد جان اور ٹاؤن چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی قبر پر حاضری دی ۔پارلیمانی سیکرٹری ہمایوں خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی پارٹی کیلئے خدمات اور ملک میں جمہوریت استحکام کیلئے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا. ایم پی اے علی احمد جان نے کہا کہ سینئر رہنما تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے قربانیاں نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے جبکہ چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبر نے کہاکہ سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پارٹی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے پارلیمانی سیکرٹری ہمایوں خان ، ایم۔پی۔اے علی احمد جان اور ٹاؤن چیئرمین مورڑو میربحر علی اکبر نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر نعمان شیخ ،جاوید ناگوری , تیمور سیال ،ارشد نقوی طارق خٹک نوید سواتی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں