کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ سید رفیق شاہ کی درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشرتی اصلاح، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور قومی یکجہتی پر زور دیا۔
ڈاکٹر اشرف الجیلانی نے کہا کہ “دین و ملت کی بھلائی کے کاموں میں ہم جماعت اہل سنت کے شانہ بشانہ ہیں”، جبکہ سید رفیق شاہ نے رسول اللہ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو مشعلِ ہدایت قرار دیا۔ ملاقات میں میڈیا کے ذریعے مثبت مواد کی اشاعت کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔


