کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے حیدرآباد میں خواتین کی ڈیجیٹل معاشی شمولیت کے لیے ای-کمپلیکس منصوبے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ تک رسائی دینے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
تقریب میں ہنر مندی کے پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹ اور چیک بھی تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے خواتین پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1094 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔


