محکمہ ماحولیات کا پی پی ایچ آئی مرکز شیخ بھرکیو میں بائیو میڈیکل فضلہ کے انتظام کا معائنہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (سیپا) کی مانیٹرنگ ٹیم نے شیخ بھرکیو میں واقع پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (پی پی ایچ آئی) مرکز کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طفیل احمد عباسی کی سربراہی میں ہونے والے اس دورے میں بائیو میڈیکل فضلے کی علیحدگی، ذخیرہ کاری اور تلفی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

یہ کارروائی ہسپتالی فضلہ انتظامی قوانین 2014 کے تحت کی گئی، جس کا مقصد طبی فضلے سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی اور عوامی صحت کے خطرات کا ازالہ کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں