کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گرینڈ الائنس کے تاریخی جرگے میں بی جی سی گروپ کے سید امتیاز الحق بخاری نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے کسی بھی بڑے محکمے میں مقامی افراد موجود نہیں ہیں، جو شہر کے لیے انتظامی المیہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کے ایم سی، کے ڈی اے اور ایچ ڈی سی جیسے اداروں میں مقامی نمائندگی لازمی ہونی چاہیے۔
جرگے میں شہر کے مسائل پر جامع گفتگو ہوئی اور شرکاء نے بخاری کے مؤقف کی مکمل تائید کی۔ اس موقع پر گرینڈ الائنس نے اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔


