گلشنِ معمار کے شہری مسائل پر کراچی گرینڈ الائنس اور معمار ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم اور سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے معمار ویلفیر ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ اجلاس میں گلشنِ معمار کے سنگین پانی کے بحران، لیز و سیلز ڈیڈ کے مسائل، ماسٹر پلان کی غیر واضح پالیسیوں اور دیگر شہری سہولیات کی شکایات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

کراچی گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔ معمار ویلفیر نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں