افغان بزنس مین میرویس عزیزی کا ریکارڈ عطیہ، ڈھائی کھرب روپے سے زائد کی انسانیت خدمت

افغانستان کے نامور بزنس ٹائیکون میرویس خان عزیزی نے اپنی مرحوم بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں صحت کے شعبے میں ریکارڈ عطیات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے دبئی میں ایک کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے 3 ارب درہم (تقریباً 228 ارب پاکستانی روپے) اور کابل میں فرشتہ عزیزی میڈیکل سٹی کے لیے 500 ملین ڈالر (تقریباً 140 ارب پاکستانی روپے) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عزیزی، جنہیں “افغانستان کے امبانی” کہا جاتا ہے، برج عزیزی کے مالک ہیں جو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے۔ یہ عطیہ UAE کے نجی شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی عطیہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں