بلوچستان میں اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں پر پہلی صوبائی رپورٹ جاری

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل کمیشن برائے حقوقِ طفل (NCRC) نے صوبائی سطح پر اپنی سالانہ رپورٹ “پاکستان میں اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچوں کی صورتِ حال کا تجزیہ” جاری کر دی۔ تقریبِ رونمائی میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی مشیر برائے اقلیتی امور مسٹر سنجے کمار مہمانِ خصوصی تھے۔*

تقریب میں سرکاری حکام، پولیس نمائندگان، وکلاء، اقلیتی برادریوں کے رہنما، یونیسیف سمیت اقوامِ متحدہ کے ادارے، سماجی کارکن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ عبدالہائی اور صوبائی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بچے بے شمار مسائل سے دوچار ہیں، تاہم اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچے سب سے زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تعلیم میں رکاوٹیں، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر، غذائی قلت اور سماجی امتیاز ان کے بڑے مسائل ہیں۔ ان پر قابو پانے کے لیے ریاستی سطح پر اور کمیونٹی کی شمولیت سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں