کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ روز ماہنامہ “بچوں کی دنیا” کے مدیر خالد دانش کی جانب سے ادب اطفال کے قلم کاروں کے اعزاز میں آرٹس کونسل کراچی میں شان دار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کے ادیبوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خالد دانش قلم کار ادب اطفال جاوید الرحمٰن خان المعروف ابنِ شہباز خان کو گل دستہ پیش کر رہے ہیں۔ تقریب میں بچوں کے ادیبوں کے لئے “کمپیوٹر” کے موضوع پر مقابلہ کہانی نویسی کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں اول، دوم، سوم آنے والی کہانیوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ آخری تاریخ 21 اپریل 2025 ہے۔ کہانیوں کے نتائج مرتب کرنے کے لئے بچوں کے لکھاریوں پر مشتمل منصفین کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔ بچوں کے لئے لکھنے والا ہر قلم کار مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا کی چائے و فواکہات سے تواضع کی گئی۔


