کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) سول ہسپتال کوٸٹہ سے دل کے مریضوں کے لیے بڑی خبر، کل 14 اپریل 2025 کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 7 کارڈیک پروسیجرز ، بشمول 5 انجیو پلاسٹیزمفت کیے گئے
تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفہ بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ویژن کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی کوششوں سے سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض قلب میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔
ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سول ہسپتال کوٸٹہ میں اینجیںوگرافی ، اینجیوپلاسٹی اور مختلف امراض قلب کا علاج مفت میسر ہوگا
میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ڈاٸریکٹر ایڈمن ڈاکٹر احمد ولی کی انتھک کوششوں اور ہیلتھ کارڈ سول ہسپتال کوٸٹہ کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی دوبارہ شروعات کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ایم ایس ڈاکٹر ہادی
انشا۶ اللہ جلد ہی سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ سرجری ، شعبہ میڈیسن اور دیگر شعبہ جات میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مریضوں کا مفت علاج و معالجہ شروع کر دیا جاے گا


