(این ڈی یو) کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 102 رکنی وفد کا ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا دورہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کی 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے 102 رکنی وفد نے ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت ڈی جی اسرا (انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ انیلسز) این ڈی یو نے کی۔ دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو منشیات کے خاتمے، اس سے متعلق حالیہ کامیابیوں، عملی کارروائیوں، عوامی آگاہی کے اقدامات اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں جاری “انسدادِ منشیات مہم” پر بھی آگاہ کیا گیا،جسے وفد نے مثبت اور مؤثر قرار دیا۔ سیشن کے دوران ڈی جی اے این ایف نے ورکشاپ کے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ شرکاء نے منشیات سے پاک معاشرے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عزم اور قومی سلامتی و نوجوانوں کے تحفظ کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں