خیبر (ایچ آراین ڈبلیو) کمانڈنٹ باڑہ رائفلز کرنل عامر توصیف کی قیادت میں تحصیل باڑہ کے قومی مرکز تکیہ میں قمبرخیل قبیلے کا اہم امن جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سمیت مقامی مشران نے شرکت کی۔
جرگے کے دوران علاقائی امن کی بحالی، قومی مفادات کے تحفظ اور دیگر کلیدی امور پر کھل کر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قمبرخیل قبیلے کے مشران نے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی پختہ یقین دہانی کرائی۔


