جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مقامی کمانڈنگ آفیسر کا مچن بابا کے علاقے کا دورہ

وانا (ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مقامی کمانڈنگ آفیسر نے مچن بابا کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مدارس کے طلبہ، مقامی افراد اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد مقامی کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں میں اعتماد سازی کی فضا پیدا کرنا تھا۔ کمانڈنگ آفیسر نے اس موقع پر علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کا تعاون اور مشترکہ کاوشیں ہی وانا میں دیرپا امن کے قیام کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مقامی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں