اسٹینڈرڈ اسکول اور فائیو اسٹار کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے سیمی فائنل میں رسائی ،”

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ ( کراچی ریجن ) میں اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول اور فائیو اسٹار اسکول اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول نے بیکن ہاؤس اسکول کو 71 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹینڈرڈ سیکنڈری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے .سومان کبیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 88، محمد مدثر نے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 75 اور محمد اوسید نے ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔ رایٹ آرم لیگ اسپنر محمد محب نے 43 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بیکن ہاؤس اسکول کی ٹیم 165 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد سعد نے 37، محمد محب نے 36 اور محمد شاہ زین نے 25 رنز بنائے۔ درانی خان نے 21 اور سومان کبیر نے 23 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوچ اویس رحمانی نے سومان کبیر کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔چوتھے کوارٹر فائنل میں فائیو اسٹار اسکول نے ابراہیم علی بھائی اسکول کو 65 رنز سے ہرا دیا۔ فائیو اسٹار اسکول بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عبداللہ بٹ نے 3 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ محمد عباس نے 26 اور محمد عمر نے 34 رنز دیکر 3-3 جبکہ حسن احمد نے 5 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ابراہیم علی بھائی اسکول کی ٹیم 72 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ محمد عباس نے 17 رنز بنائے۔ شیزل فاروقی نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 12 رنز دیکر 5 جبکہ توصیف الحسن اور عبداللہ بٹ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر کاشف اختر چیف ہیڈ ماسٹر ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی ٹاؤن نے فائیو اسٹار اسکول کے عبداللہ بٹ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں