سوات (ایچ آراین ڈبلیو) سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دارالعلوم تفہیم القران اور مالم جبہ پبلک سکول کے طلبہ کے لیے خصوصی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباً 60 طلباء نے حصہ لیا۔
طلبہ نے پورا دن افواجِ پاکستان کے جوانوں کے ساتھ گزارا، اُن کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مختلف تعمیری و تفریحی پروگراموں میں حصہ لیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طلبہ کے لیے بہترین ضیافت کا انتظام کیا گیا جبکہ رخصتی کے وقت یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
طلباء نے اس دورے کو ایک یادگار اور معلوماتی تجربہ قرار دیتے ہوئے عہد کیا کہ وہ تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔


