کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جنرل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے کراچی کے مختلف ٹی ایم سیزمیں ٹھیکیداروں کی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے تقریباً تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ایم سی اوراکاؤنٹ افسران ٹھیکید ارو ں سے کئے گئے معائیدوں کی پاسداری کرنے کے بجائے رشوت ستانی کیلئے بلیک کررہے ہیں۔ بقایاجات ادانہ کرنے سے ٹھیکیداروں مالی بحران سے دوچارہیں۔ترقیاتی کام کے ٹینڈزکی معائدوں کی پاسدادری کی جائے۔اجلاس میں خصوصاًسائٹ ٹاؤن کے چیئرمین علی اکبر، منگوپیر ٹاؤن کے چیئرمین نواز برو ہی،ملیر ٹاؤن کے چیئرمین جان محمدبلوچ ودیگرنے سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرزکی زندگی اجرن بنارکھی ہیں۔ مند پسندٹھیکیداروں کی اڈیٹ کئے بغیر کوکروڑوں روپے یکمشت اداکرتے ہیں۔جبکہ قانون کے مطابق کام مکمل کرنے والے کمپنی مالکان کوبلیک میل کرتے ہیں۔وہ یونین آفس میں صدرعبداللہ جان آفریدی کی صدارت میں منعقدہونے والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سینئرنائب صدرسیدعاطف حسین،جوائنٹ سیکریٹری ضیاء خان،سیکریٹری اطلاعات نوراللہ اچکزئی،سیکریٹری مالیات عبدلمجید، رضاخان مندوکیل،مشہوداحمد،سعید،محمدآصف،سیف اللہ،ودیگرنے شرکت اورخطاب کیا۔،چیئرمین عبدالحئی خان مندوخیل نے کہاکہ جنرل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف اوازبلندکرتی رہے گی معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کوان کاقانونی حق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے تمام ٹی ایم سی کے چیئرمین ایم سی اوراکاؤنٹ افسران گڑجوڑسے من مانیاں کرتے ہیں۔


