کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی کے رکن و انچاچ نہال صدیقی کی زیر صدارت کراچی کی موجودہ صورتحال پر اجلاس منعقد ہ ہوا۔ سابق گورنر سند ھ و روح روں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے ہدایات اور کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی نہیں بلکہ انتظامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ کی بیڈ گورننس کو درست کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہر کو لسانیت اور سازش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایم پی پی کے دفتر واقع گلشن اقبال میں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کہی جس میں تمام مرکزی کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔ نہال صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ ملک جس صورتحال کا شکار ہے وہ کسی بھی بدامنی اور سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کراچی کو انتظامی طور پر گڈ گورننس سے مسائل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں مسلسل حادثات کی روک تھام ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ ہمیں ریاست کو مضبوط اور بحرانوں کے خاتمے کے لئے ایک قوم بن کر صبر و تحمل سے کام لینا ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم انفرادیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف وطن پرستی کے جزبہ سے سرشار ہوں۔ تمام مرکزی ذمہ داران عوام کے درمیان رہیں۔ حالات پر گہری نظر رکھیں شر پسندوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ارشد صدیقی، فاروق ملک۔، عامر علی کا ملک کی تمام اکائیوں کو ایک قوم بننے کا بیانیہ۔ ڈاکٹر عشرت العنباد نا گزیر ہیں مرکزی کمیٹی کے رکن اور میڈیا سیل کے انچارج محمد رضوان خان نے کہا کہ ڈمپرز اور ٹینکرز کافیا کا مسئلہ لسانی نہیں انتظامی ہے۔ جسکی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ فوری اس معاملے پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان اس سے پہلے بھی اس معاملے پر انتظامی طور پر گڈ گورننس کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ جس میں انہوں نے شاہی سید سے بھی بات کی تھی۔ سیف یار خان نے کہا کہ محنت کش اور تمام اداروں کے مرکزی ملازمین بھی یکجہتی کا مظہر ہیں۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ مرکزی رہنماؤں ، آصف قدوس،۔ سہیل احمد، جاوید، سید سلیم علی سہروردی نے کہا کہ عوام حالات کی نزاکت کو سمجھیں۔ ملکی مفاد ہماری ترجیح ہے۔ ہم ریاست کو یقین دلاتے ہیں کہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد خان اور انکے ساتھی شانہ بشانہ ہوں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر ملک دشمن طاقتوں اور سازشی عناصر کے خلاف ہر اول دستہ اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ جبکہ میری پہچان پاکستان کے تمام مرکزی رہنما اور ٹاؤن ذمہ داران عوامی رابطہ مہم اور ایم پی پی کاپیغام پھیلا رہے ہیں۔ مرکزی رہنماؤں فاروق ملک، ارشد احمد خان، ارشد صدیقی، عامر علی نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے نعرہ لگایا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے میری پہچان پاکستان کی سوچ دے کر پاکستانیت کو شناخت اور لسانی تقسیم سے روکنے کا بیانیہ دیا۔ نعیم نمک والا جوائنٹ انچارج میڈیا سیل ایم پی پی نے کہا کہ اسوقت قومی یکجہتی، اتحاد، یقین اور امید وقت کی ضرورت ہے۔ آخر میں نہال صدیقی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کے معاشی حب پاکستان کی حفاطت کریں اسے کسی سازش کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام اور بیانیہ ملک کی ترقی استحکام اور مضبوطی کا ہے ہم سب اس بیانیہ کو تیزی سے عام کر رہے ہیں۔ جس پر عوام لبیک کہ رہے ہیں۔


