حیدراباد(ایچ آراین ڈبلیو)کسی بھی نشےکی بری عادت سےانسان کےاندررشتوں کی تمیز ختم ہونے کی وجہ سے ہنستے بستے گھرانے بربادی کاباعث بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سچل سرمست ٹاؤن تعلقہ لطیف اباد یو سی 89 کے یو سی چیئرمین انور عباس نے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سےگجراتی پاڑہ میں انسداد منشیات کےحوالےسےمنعقدہ اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ویلفیئر کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں ۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔تنظیم خادم انسانیت کے صدر سجاد احمد خان ۔نائب صدر حاجی محمد اسلم ملک ۔بی کے ڈبلیو کے سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان ۔نائب صدر شاہد راجپوت ۔وائس چیئرمین اکرم شاہ ۔نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ ۔لالا محمد حسن ۔محمد اسماعیل شیخ جوائنٹ سیکریٹری ۔یونس عباسی ۔سید مشتاق احمد ۔شوقین و دیگر نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ نشے کی لت میں مبتلا اپنے نوجوانوں کو تنہا نہ چھوڑیں بلکہ ان کا علاج اور ان کی توجہ کھیلوں کی جانب مبزول کرائیں ۔سجاد احمد خان نےاپنےخطاب میں کہا کہ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ۔حاجی محمد یاسین ارائیں نے کہا کہ پسماندہ علاقے میں اگاہی سیمینار رکھنا اس لیے ضروری تھا کہ ان علاقوں میں کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں منشیات کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔خان افتاب احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت اس سلسلے میں جو اقدامات کر رہی ہے ہمیں مل کران کا ساتھ دینا ہوگا ۔حاجی محمد اسلم ملک ۔شاہد راجپوت و دیگر مقررین نے اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے نشے کے عادی افراد کے لیے بحالی سینٹر کا قیام خوش ائین ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سماجی تنظیمیں اس سلسلے میں عوامی شعور کی بیداری میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔قبل ازاں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو نے تمام مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے اگاہی سیمینار کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔


