ڈینگی وباء نے حیدرآباد کو لپیٹ میں لے لیا سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی، ناصر قریشی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ ناصر حسین قریشی نے کہا ہے کہ ڈینگی وباء حیدرآباد میں تیزی سے پھیل رہی ہے، مگر سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہے ہیں روزانہ حیدرآباد کے شہری اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، لیکن حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ میئر حیدرآباد کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت صرف نمائشی اسپرے مہمات اور فوٹو سیشن تک محدود ہے، حقیقت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا رہا سرکاری اسپتالوں میں دوائیں ناپید، بیڈز کم، عملہ غائب عوام اذیت میں مبتلا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ ناصر حسین قریشی نے کہا کہ یہی وہ سندھ حکومت ہے جو دعوے کرتی ہے خدمت کے، مگر عوام کو صرف محرومی، بیماری اور لاشیں نصیب ہو رہی ہیں پیپلزپارٹی کی کرپشن اور نااہلی نے صحت کا پورا نظام تباہ کر دیا ہے پیپلرز پارٹی نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کو بھی کرپشن اور نااہلی کی بھیٹ چڑھا دیا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو سے فوری نوٹس لینے، ڈینگی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کرنے، اور سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اللہ کی امانت ہے پیپلرزپارٹی کی حکومت سندھ اور حیدرآباد بلدیاتی حکومت کو اس امانت کا خیال رکھنا ہوگا یہ عوام کی جانوں کا معاملہ ہے غریب عوام ہزاروں روپے ٹیکس دینے کے باوجود علاج کی سہولتوں سے محروم ہیں حکومت سندھ اگر واقعی عوامی ہے تو حیدرآباد کے شہریوں کو مرنے کے لیے نہ چھوڑے یہ وقت ہے عمل کا بیان بازی کا نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں