سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کامیاب ہونے والے ضلع حیدرآباد کے 190 امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ آرڈر جاری

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) بی پی ایس-11 کے عہدوں کے لیے منعقدہ امتحانات اور انٹرویوز میں میرٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے ضلع حیدرآباد کے 157 مرد اور 27 خواتین اور 6 مرد/خواتین اقلیتی امیدواروں کے اپوائنٹمنٹ آرڈر تقسیم کرنے کی ایک پُروقار تقریب ایس ایس آفس حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے نے تمام کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

“آپ کی پولیس فورس میں شمولیت ایک عظیم ذمہ داری ہے، اور مجھے امید ہے کہ آپ دیانت داری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔”

تقریب میں موجود افسران اور اسٹاف نے بھی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہیڈ کلرک نوید سمیجو سمیت دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

آخر میں، ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام نئے شامل ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو محکمانہ ضابطوں، ڈیوٹی کے نظم و ضبط، اور عوامی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی ہدایت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں