جامعہ کراچی: داخلہ ٹیسٹ کے غیر مطمئن امیدواروں کو آنسر شیٹس بمعہ آنسر کی دکھانے کا اہتمام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ جامعہ کراچی نے گزشتہ روز داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن امیدواروں کے لیے ان کی آنسر شیٹس بمعہ آنسر کی (Answer Key) دکھانے کا خصوصی انتظام چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2026 ء مارننگ پروگرام کے لئے 20 مختلف شعبہ جات بشمول ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ) پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 7536 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 79 امیدواروں نے اپنے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آنسر شیٹس دیکھنے کی درخواست دی تھی۔

اس موقع پر کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس کے کنوینرورجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی اوردیگراممبران پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک، ڈاکٹر ندیم محمود اور ڈاکٹر محمدیاسر کی زیر نگرانی امیدواروں اور ان کے والدین یا سرپرستوں کو ان کی آنسر شیٹس بمعہ آنسر کی دکھائی گئیں، تاکہ وہ اپنے دیے گئے جوابات کے ساتھ درست جوابات کا بھی تقابلی جائزہ لے سکیں۔

امیدواروں اور ان کے والدین کی جانب سے جامعہ کراچی کے اس شفاف اور اعتماد بحال کرنے والے اقدام کو بے حد سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں