کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہر قائد میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ جامع مسجد جیدر کرار اورنگی ٹاون،جامع مسجد جعفریہ نیو کراچی،جامع مسجد ابولفضل عباس لانڈہی،جامع مسجد باب النجف ،بفرزون،جامع مسجد دربار حسینی ملیر،جامع مسجد حیدر کرار ،کھوکراپار،جامع مسجد گلشن حدید کے باہر مظاہرے کیے گے مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیااحتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفرنقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ صادق جعفری ،علامہ مختار امامی،علامہ حیات عباس و یگر نے خطاب کیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے مقررین کا کہنا تھا صہیونی گھس بیٹھیو نے آج پورے خطہ کے حالات خراب کر دیئے ۔خطہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف چند خیانت کار حکمرانوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔ صہیونیت سامراجیت نے انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔ اسرائیل میں بسنے والے یہودی اور عیسائی بھی آج صہیونیت کی انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج، اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے,پوری دنیا میں مٹھی بھر صہیونیوں نے انسانیت کا چہرہ مسخ کر دیا۔سارے مسلمان مل کر اسرائیل پر ایک گلاس ہانی ڈالیں تو اسرائیل ڈوب جائے گا۔خطہ میں فلسطین کی جنگ صرف فلسطین تک محدود نہیں۔یہ آگ ملک میں بھی آئے گی ,پاکستان ایٹمی ملک ہے مگر عالمی استعمار کیلئے یہ اسلامی ایمٹی طاقت ہے۔ انہیں پسند نہیں ہے کے اس ملک میں امن قائم نہ رہےاسرائیل ہمارے ملک میں بھی دہشتگردی کر رہا ہے ۔خطہ میں پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی ہوگی ۔ہمارا خطہ زر خیر ہے مسلم ممالک کو ایک مضبوط اقتصادی. معاشی و تعلیمی نظام پر کام کرنا چاہئے۔مسلم ممالک کو عالمی سطح پر حکمت عملی بنانی ہوگی اور ایسے ہمارا ملک لیڈ کرے ۔اللہ ظالم کے خلاف میدان میں نکلنے کو پسند کرتا ہے،مظلوم کے حق میں، ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اللہ کا محبوب عمل ہے،مظلوم کے ساتھ میں باہر نکلنا کسی پر احسان نہیں،امریکہ کی کوشش ہے کہ دنیا کو یونی پولر ورلڈ کے ساتھ سنکرونائز کیا جائے،مزموم مقاصد کے حصول کے لیئے اسرائیل کا بڑا بنایا جانا ضروری ہے،چھوٹی ریاستوں کو اسرائیل کے زیر تسلط دیا جانا طے کیا گیا ہے،یہ جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے،امریکہ و ویسٹ کی پوری کوشش ہے کہ شفٹ آف پاور کو مسلمانوں کے حق میں نہ ہونے دیا جائے،ترکی، شام، ایران، سعودیہ توڑنا صیہونیت کے مقصد کا حصہ ہے،عالم کفر نے شام میں حکومت گرائ اور اب اسرائیل کو اسپینڈ کیا جا رہا ہے،شام کی نیوی، آرمی ، ایئرفورس تباہ کر دی کوئ بولااسرائیل کے مقابلہ میں مسلمان ممالک کیوں نہیں بولتے ،عالم اسلام پر اسرائیل قبضہ کرتا جا رہا ہے اور سب خاموش ہیں،ایک سرخ لکیر کھینچ دی گئ ہے،ایک طرف حق والے ہیں اور دوسری طرف عالم کفر برسر پیکار ہے،ہم فلسطین کے لیئے نکلے ہیں تاکہ دنیا پر واضح کر دیا جائے کہ ہم حق والے ہیں،یمن کے لوگوں کو سلام پیش ہے جو معترض ہیں ،ہماری جانیں مزاحمت کے لوگوں پر قربان ہیں،مزاحمت کی قیادت نے حق اور باطل کے درمیان سرخ لکیر کھینچ دی ہے،پاکستان میں سنک شیعہ لڑائ کروانے کی سازش کی جا رہی ہے،ہم ظلم کے مقابلے میں ہر مظلوم کے مددگار ہیں اور رہیں گے،ہر ظالم کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے والے ہم ہوں گے


