کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت بی این پی (مینگل) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک دشمن، بلیک میلر اور دہشتگردوں کا حمایتی قرار دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس سے علی مدد جتک، صادق عمرانی، فیصل جمالی، اسفند یار خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔اس موقع پر صادق عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ یو سی کے رہنما کبھی چھ نکات، کبھی کچھ اور مطالبات لے کر آتے ہیں، ان کے مقاصد واضح نہیں۔ انہوں نے اختر مینگل کے پیپلز پارٹی پر تنقیدی بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل خود حکومت سے بیک ڈور مذاکرات کرتے رہے ہیں۔صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوری جدوجہد میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور سختیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹی۔ انہوں نے اختر مینگل پر الزام لگایا کہ وہ خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء اور جمہوریت کے استحکام کے


