روز روز کے جھگڑوں سے تنگ اکر شوہر نے بیوی گاڑی سمیت نہر میں پھینک دی، بیوی بچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (ایچ آراین ڈبلیو) روز روز کے جھگڑوں سے تنگ اکر شوہر نے بیوی گاڑی سمیت نہر میں پھینک دی.

ڈیرہ اسماعیل خان: گھریلو جھگڑے پر شوہر بیوی کو سیر کے بہانے چشمہ بیراج لے گیا۔ شوہر نے چلتی کار سے چھلانگ لگا کر بیوی کو کار سمیت نہر میں گرا دیا۔
چیخ وپکار پر لوگوں نے خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا۔ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ، بیوی کی رپورٹ پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کوٹ عیسیٰ خان تحصیل درابن کلاں کی رہائشی 33 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر مجھے کار میں چشمہ بیراج سیر کرانے لے گیا تھا جس نے موقع پر مجھے کار سمیت نہر میں گرا دیا اور خود چھلانگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں