پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارالحکومت نامزد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد

دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا، لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامز د کرنے کا اعلان ہوگا

ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے، ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامزد کیاگیا ہے

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی دعوت پر’ اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘ کے سفیر لاہور آرہے ہیں

ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان ، قزاغستان ،کرغستان،تاجکستان،ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں

ای سی او ہر سال دس میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کے لئے منتخب کرتا ہے

لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیاجارہا ہے

2019 میں شروع ہونے والے اس سلسلے کا مقصد ای سی او خطے کے تاریخی، ثقافتی و سیاحتی ورثے اور خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے

وزیراعلی پنجاب کی میزبانی میں ’ای سی او‘کی مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا

’ای سی او‘ ممالک کا وفد میلہ چراغاں دیکھنے کے علاوہ ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کرے گا

وفد کے اعزاز میںگورنر ہاﺅس میں ظہرانہ بھی ہو گا

لاہور کو ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘کا اعزاز ملنا ہماری تاریخ وثقافت اور قومی ورثہ کے فروغ کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں، مریم اورنگزیب

اپنا تبصرہ بھیجیں