ہم محاذ آرائی کی سیاست کے بجائےانصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،آفاق احمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی حیدری مارکیٹ آمد کے موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم و سرپرست اعلیٰ آل تاجران سندھ اتحاد آصف قادری،چیئرمین آل کراچی جیمز جیولرز ایسوسی ایشن و وائس چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد شفیع داؤد،مرکزی نائب صدر آل تاجران سندھ اتحاد عبدالقادر سوریہ ودیگر معززشخصیات سے ملاقات،اس موقع پر شہر کراچی کے حوالے سے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال،ملاقات کے موقع میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو عروس البلاد کے غیور شہریوں کو پرامن عوامی مارچ میں شریک ہوکر ظلم اور جبر کے خلاف کامیاب عوامی ریفرنڈم کے ذریعے متحد اور منظم ہو کر حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ شہر کراچی کے باسی مزید ظلم کا شکار نہیں بنیں گے،حالیہ مہینوں میں شہر کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز مافیا کی غلفت سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جو کہ ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم متحد و منظم ہو کر کراچی کے باسیوں پر ہونے ناروا سلوک اور مختلف مافیاز کے ظالمانہ نظام کے خلاف صف آراء ہوکر پرامن عوامی مارچ میں شریک ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور ظالمانہ نظام کیخلاف اپنی آواز بلند کریں،اس موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم و سرپرست اعلیٰ آل تاجران سندھ اتحاد آصف رضا قادری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کے خلاف موثر آواز بلند کرنے پر ہم آفاق احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہر کراچی کے مظلوم شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں،تاجر برادری نے ہمیشہ شہر کے وسیع تر مفاد کو عزیز رکھا ہے پرامن عوامی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ظالم کے خلاف حکومت اپنا موثر کردار ادا کرے اور ٹینکر اور ڈمپر مافیا کیخلاف موثر طریقے سے آئین و قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے مظلوموں اور شہید ہونے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کریں اور لواحقین کی مدد بھی کرے، اس موقع پر چیئرمین آل کراچی جیمز جیولرز ایسوسی ایشن و وائس چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد شفیع داؤد،ومرکزی نائب صدر آل تاجران سندھ اتحاد عبدالقادر سوریہ نے بھی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی ہم شہر کراچی کے باسیوں کیلئے موثر طریقے سے آواز اٹھانے پر چیئرمین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شہرکراچی کے عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر ہرگزنہیں چھوڑا جا سکتا،تاجران نے ہمیشہ شہر کے مفاد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،اور ہر موقع پر شہر کی مفاد اور اس کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر حکومت کے مثبت فیصلوں کو سپورٹ بھی کیا ہے،ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیئے حکومت اپنا کردار ادا کرے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ عوام کی بنیادی مسائل کو بھی حل کرے،جبکہ اس موقع پرتاجر رہنما یوسف قریشی،صدر حیدری ویلفیئر حسنین جعفری،محمد عرفان،سید رمیز رضا سمیت تاجر برادری اور معزز شخصیات بڑی بھی موجود ہے#

اپنا تبصرہ بھیجیں