لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں ریفررل سسٹم کے نفاذ کے لئے جامع پلان طلب کر لیا
مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفررل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت
میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری
ٹیکساس، جدہ، دوحا کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی میڈیکل سٹی لاہور کے لئے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت
عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لئے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائے
میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لئے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی
ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت سرکاری ہسپتالوں کے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999 بھی قائم کی جائے گی.


