پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نوجوانوں سے منسوب ہے سید محمد حبیب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے انڈس یونیورسٹی میں Entrepreneurship for Economic Empowerment of Youth کے عنوان سے ایک ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان طلبا و طالبات نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اس موقع پرشیخ حماد امجد اس سیشن کے ٹرینر تھے جب کہ روزینہ امتیاز ، وقاص ڈار اور شہریار احمد نے بطور پینسلٹ اس سیشن میں شرکت کی سیشن کے دوران انڈس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرعاصم الرحمن ، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر احمد اور انڈس یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ اور ذمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پرمحکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حبیب نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نوجوانوں سے منسوب ہے انہوںنے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں کی معاشی ترقی و استحکام کی اہمیت کے پیش نظر وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ سندھ کے نوجوانوں کے لیے اس طرح کے مزید سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے جس سے سندھ کا نوجوان معاشی و سماجی طور پر مستحکم ہو سکے گا اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے گا سید محمد حبیب نے کہاکہ سینشن کے انعقاد کا مقصدسندھ کے نوجوانوں کو کاروباری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور صوبے کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر سکیںجبکہ اس سیشن کے ذریعے نوجوانوں کو جدید کاروباری تصورات، منصوبہ بندی، اور عملی تجربات سے روشناس کروایا گیا ہے جس سے نوجوان مقامی اور عالمی منڈیوں میں مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ سندھ کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی انہوںنے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم اور تربیت کے ذریعے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے جس کےلئے مختلف ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے سید محمد حبیب نے کہاکہ ہماری یوتھ کوچاہئے کہ وہ ملازمت کے بجائے ذاتی کاروبار کو ترجیح دیں تا کہ نئی ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہو سکیںاور ملک میں بے روزگاری جیسے سنگین مسائل حل ہو سکیں اس موقع پرمحکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حبیب اللہ اور وائس چانسلر انڈس یونیورسٹی ڈاکٹر انیس الرحمن نے ٹرینر اور پینلسٹس کو اجرک اور یادگاری شیلڈز پیش کیں جبکہ تمام نوجوان شرءکا کو اسناد بھی دی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں