پنجاب پولیس شہداء کے اہل خانہ کی مدد کے لیے سرگرم، 80 لاکھ روپے کے چیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب پولیس نے شہداء کے اہل خانہ کی مدد کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کے اہل خانہ کو گھر تعمیر کرنے کے لیے مالی امداد اور ان کے بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

اہم اقدامات:

16 شہداء کے اہل خانہ کو گھر تعمیر کرنے کے لیے 80 لاکھ روپے (فی کس 5 لاکھ) کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

22 ہونہار طلباء کو تعلیمی مقاصد کے لیے لیپ ٹاپ دیے گئے۔

2017 سے قبل کے 42 شہداء کے گھر تعمیر کرنے کے لیے 7 کروڑ 65 لاکھ روپے دیے جا چکے ہیں۔

737 شہداء کو پلاٹس اور 20 کو اپارٹمنٹس دیے گئے۔

لیپ ٹاپ تقسیم کی تفصیل:

رواں سال میں 88، اور ساڑھے دو سال میں 211 بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جا چکے ہیں۔

راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ سمیت مختلف اضلاع کے شہداء کے بچوں کو اس سہولت سے مستفید کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس شہداء کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد اور ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین سمیت دیگر seniors افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں