لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے ، متاثرین سے اظہار ہمدردی ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت صوبائی دارالحکومت لاہور میں میاں منشی ہسپتال کے قریب گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی اور ڈرائیور جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے ، متاثرین سے اظہار ہمدردی، واقعے کی تفصیلات بارے استفسارکیا جبکہ زخمیوں کوہسپتال میں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
بتایا گیا ہے کہ میاں منشی ہسپتال لاہور کے قریب ابراہیم روڈ پر پک اپ گاڑی میں سلنڈر اتارتے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سے حلقہ عمائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں چار سالہ بچی اور گاڑی کا ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور اور ایک بچی شامل ہیں، تاہم بچی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیرہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی ، واقعے کی تفصیلات بارے استفسار کیا۔ اے سی سٹی رائے بابر نے حادثے کی تفصیلات اور زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ وزیرہاؤسنگ کی زخمیوں کو ہسپتال ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ازحد ضروری ہے۔


