پیسوں اور جیولری سے بھرا پرس ملنے پر مالک کے حوالے،ایمانداری کی مثال

وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی پی او آفس وہاڑی کی گارد نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ پیسوں اور جیولری سے بھرا پرس ملنے پر مالک کے حوالے کردیا-

ڈی پی او آفس وہاڑی کی گارد نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے پیسوں اور سونے کی بالیوں سے بھرا پرس ملنے پر مالک کے حوالے کر دیا، ڈی پی او آفس گیٹ کے پاس ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو سڑک پر گرا ہوا پرس دکھائی دیا جس پر انہوں نے پرس کو چیک کیا تو اس میں ہزاروں روپے نقدی اور سونے کی بالیاں اور دیگر کاغذات موجود تھے۔ جس پر ڈیوٹی پر موجود سٹاف نے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے مالک کا موبائل نمبر ٹریس کیا اور مالک کو پکھی موڑ سے بلوا کر اس کا پرس حوالے کر دیا۔ شہری نے اپنا کیش اور جیولری واپس ملنے پر وہاڑی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں بھی دیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں