انجمن تاجران محمدی بازار کری روڈ راولپنڈی کے زیراہتمام انسداد منشیات واک کا انعقاد کیا گیا

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) انجمن تاجران محمدی بازار کری روڈ راولپنڈی کے زیراہتمام انسداد منشیات واک کا انعقاد کیا گیا
انسداد منشیات واک کی قیادت ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راولپنڈی احسن تنویر کیانی صدر انجمن تاجران محمدی بازار ہشام محسن جنرل سیکرٹری سلیم خان صدر انجمن تاجران نعمت مارکیٹ نصیر قریشی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیصل چوھان صدر جماعت اسلامی یوتھ عامر خان مسلم لیگ سٹی کے اسد شیخ اور تاجران کی کثیر تعداد میں شرکت کی واک سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او احسن تنویر کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کو منشیات سے پاک کریں گے اور ان شاءاللہ علاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرونگا واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نسل کے دشمن ہیں منشیات کی لعنت سے پاک علاقہ ایک خواب ہے جو ان شاءاللہ جلد پورا ہوگا ۔ ہم پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ اس جنگ میں شریک ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں