کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامع مارکیٹ ملیر ٹنکی اور الیکٹرونکس تاجر اتحاد ملیر کے زیر اھتمام آج اپنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا گیا صدر احتشام علی صدیقی کی ھدایت اور مشورے پر مارکیٹ کے دوکانداروں نے آج کے دن کی اپنی سیل اور سیل کے پرافٹ کا ٪ 10فیصد فلسطینی مسلمانوں کے امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا
اس مظاہرے میں مارکیٹ کے تاجروں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سپر لیاقت مارکیٹ ملیر کے صدر دانش حبیب اور ذوالفقار حسین بھائی اور لیاقت مارکیٹ کے تاجر رھنما راشد قریشی۔ محمد کامران ۔محمد فرحان۔ ڈی ون کے صدر محمد حنیف صاحب نے اپنے وفد کے ساتھ شرکت کی اورجماعت اسلامی کے نجم بھائی نے وفد کے ساتھ شرکت کی ملیر ٹنکی مارکیٹ کے تاجروں نے مظاہرے میں بھر پور شرکت کی مظاہرین سے خطاب میں صدر احتشام علی صدیقی نے اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے پر زور دیا اس موقع پر عامرعارف نے اپنے خطاب میں اسرائیل اور امریکہ کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور ان دوکانداروں سے سامان نہ خریدنے کی اپیل کی جن دکانوں یا سپر اسٹور یا مارٹ پر امریکی اور اسرائیلی پروڈکٹس فروخت ھوتی ھوں مظاہرہ سے مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی دہشت گرداسرائیل کے معصوم فلسطینیوں پر شدید حملوں کی مذمت کی
صدر احتشام علی صدیقی نے مظاہرے کے انتظامات میں اصغر بھائی (یونیٹڈ الیکٹرونکس) اور دیگر دوکانداروں کا شکریہ بھی ادا کیا


