کراچی(ایچآراین ڈبلیو)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،مولانا الطاف قادری،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی،مفتی عبد الحق شاہ سیفی،علامہ محمد میاں نوری،علامہ شوکت سیالوی،سید رفیق شاہ نے غزہ میں صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بم دھماکوں میں انسانی جسم اڑتے دیکھ معصوم بچوں کو سسکتے مرتے دیکھ کر بھی مسلم حکمرانوں سمیت عالمی برادری کو کوئی احساس نہیں۔انسانی حقوق کے دعویداروں کو غزہ میں ہزاروں افراد،خواتین اور بچوں کا قتل نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ستاون اسلامی ممالک اور ان کی لاکھوں تعداد کی افواج،اسلحہ،میزائل،ڈڑون طیاروں کا کیا فائدہ جو اپنے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے کام نہ آئے۔صیہونی فورسز ابتک ہزاروں افراد نہتے خواتین و بچوں کو قتل کر چکی ہزاروں معذور،زخمی ہو گئے غزہ مکمل تباہی کے دہانے پر مگر مجال ہے کوئی اسرائیل کو روکنے والا ہو؟۔اس حوالے سے عالمی ادارے،اقوام متحدہ،مسلم حکمراں بھی بے حس،بے بسار مجرمانہ خاموش بلکہ ایک طرح سے شریک جرم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت غزہ کی سنگین صورتحال ہے دشمن غزہ کی مکمل نست و نابود کرنا چاہتا ہے علاقہ مکمل محاصرے میں ہے کوئی مدد بھی نہیں پہنچ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ غزہ تو نہیں پہنچ سکتے لیکن اسرائیل اور اس کے ہمنواء ممالک اور ان کی کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کر کے نقصان تو پہنچا سکتے ہیں۔گھروں،مساجد میں قرآن مجید،آیت کریمہ،یاسلام کا ورد کر کے رب تعالٰ کی بارگاہ میں صدق دل کیساتھ گڑ گڑا کر مدد کی دعا کریں۔


